نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے لکھا کہ ہمارے مذاکراتی فریق کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی اس صلاحیت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوسکتا کہ جس کے لیے شہیدوں کے خون اور بڑی قیمت ادا کی گئی ہو، لہذا اس قابلیت پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔
کاظم غریب آبادی نے لکھا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کا حق ہماری ریڈلائن ہے! اور افزودگی میں عارضی تعطل بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ